نیشنل

پکڑے جانے کا خوف پولیس آفیسر نے رشوت کی رقم ہوا میں اڑا دی

File photo

نئی دہلی ۔رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے ایک پولیس آفیسر نے ثبوت مٹانے کے لیے وہ رقم ہوا میں اچھال دی جسے آس پاس موجود لوگوں نے لوٹ لیا۔

 

دہلی سے تعلق رکھنے والے اے ایس آئی راکیش کمار کے خلاف حال ہی میں ایک شخص نے ویجلینس حکام کو شکایت درج کروائی کہ وہ اُس سے 15,000 روپے رشوت مانگ رہا ہے بصورتِ دیگر اسے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دے رہا ہے۔ اس آفیسر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے حکام نے کیمیکل پاؤڈر سے آلودہ نوٹ شکایت کنندہ کو دیے۔

 

 

منگل کے روز مقامی ہاؤس قاضی پولیس اسٹیشن کے قریب متاثرہ شخص نے اے ایس آئی کو رقم دی۔ویجلینس حکام کی آمد کو دیکھتے ہوئے راکیش کمار نے ثبوت مٹانے کی کوشش میں رشوت کے طور پر لی گئی رقم ہوا میں اچھال دی۔ لوگوں کا ہجوم نوٹ لوٹنے کے لیے دوڑ پڑا۔

 

 

تاہم حکام نے ہجوم کو قابو میں کر کے باقی رقم برآمد کر لی اور اے ایس آئی کو حراست میں لے لیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button