نیشنل

مہارشٹرا اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی پولنگ کا عمل جاری

مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں چہارشنبہ کی صبح اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ۔ مہاراشٹر میں 288 اسمبلی حلقوں میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے، جبکہ جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے تحت 38 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔ ان کے علاوہ، دیگر ریاستوں کی کچھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ مراکز پر ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔

 

 

انتخابات کے پہلے گھنٹوں میں کئی اہم شخصیات نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا – مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوارنے بارامتی میں ووٹ دیا اور مہا یوٹی حکومت کی دوبارہ واپسی کا یقین ظاہر کیا۔  گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ممبئی کے راج بھون میں ووٹ ڈالا۔ آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے ناگپور کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دیا۔

 

ممبئی کے مختلف پولنگ مراکز پر کئی بالی ووڈ ستاروں نے بھی ووٹ ڈالے- ہدایت کار کبیر خان اداکار راج کمار راؤ اداکارہ گوتھمی کپور اداکار اکشے کمار اور علی فضل۔  آر  بی آئی گورنر شکتی کانت داس نے بھی صبح کے وقت ووٹ ڈالا- این سی پی کی رہنما اور ایم پی نے بارامتی کے ایک پولنگ مرکز پر اپنے خاندان کے ساتھ ووٹ دیا- کرکٹ کے لیجنڈ سچن تندولکر* نے اپنی بیوی انجلی اور بیٹی سارا کے ساتھ ممبئی میں ووٹ دیا۔

 

جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کے تحت 38 حلقوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹرز کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ مراکز پر پہنچ رہی ہے، جو عوام کی جمہوری عمل میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ انتخابات نہ صرف سیاسی جماعتوں کے لیے اہم ہیں بلکہ ریاستوں کی ترقی کی سمت کو بھی متاثر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button