نیشنل
ہندوستان سے 16 ہزار غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں

نئی دہلی ۔ سرکاری ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک سے تقریباً 16 ہزار غیر ملکیوں کو ملک بدر (Deportation) کرنے کے لیے مرکزی حکومت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
یہ فیصلہ ہندوستان میں حال ہی میں نافذ کیے گئے نئے امیگریشن قوانین کے تحت لیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ان تمام غیر ملکیوں کا تعلق منشیات کی اسمگلنگ (Narcotics Trafficking) سے ہے جنہیں ملک کے مختلف حصوں میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔
قومی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق وزارت داخلہ ان تمام افراد کو جو اس وقت حراستی مراکز میں ہیں جلد از جلد ملک بدر کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔