نیشنل

پریشر کوکر دھماکہ سے پھٹ پڑا ایک ہلاک۔ بنگالورو میں حادثہ

بنگالورو۔ ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگالورو میں پریشر کوکر دھماکہ سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں جہاں ایک شخص ہلاک ہو گیا وہیں دوسرا زخمی بتایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جے پی نگر علاقے میں اڑپی اپہار ریسٹورنٹ کے قریب کل پیش آیا۔

 

مہلوک اور زخمی دونوں کا تعلق ریاست اتر پردیش سے بتایا گیا ہے، ایک زخمی شخص اس وقت ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ معلوم ہے کہ سمیر اور محسن نامی شخص ایک عمارت کی ٹیرس پر واقع کمرے میں کرائے سے مقیم تھے، پکوان کے دوران اچانک پریشر کو کر دھماکے سے پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں وہ دونوں جہاں شدید طور پر زخمی ہو گئے وہیں گھر کے پورے سامان کو نقصان پہنچا۔ پولیس پریشر کو کر کے پھٹ پڑنے کے حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

اس دوران بنگالورو پولیس کمشنر دیانندا نے واضح کیا کہ پریشر کو کر حادثاتی طور پر پھٹ پڑا ہے، معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور دھماکہ وجوہات کی تفصیلات مقامی پولیس سے حاصل کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button