نیشنل

منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی _ 20 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) وزیراعظم نریندر مودی نے  منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے  کے شرمناک واقعہ پر  اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ اس واقعہ سے ان کا دل تڑپ گیا ، وزیر اعظم نریندر مودی نے  کہا کہ منی پور کی ان بیٹیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اسے کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا اور یقین دلایا کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔

 

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن 2023 کے آغاز پر اپنے ریمارکس میں مودی نے تمام چیف منسٹرس پر زور دیا کہ وہ اپنی ریاستوں میں امن و امان کو مزید مستحکم کریں اور خواتین کے تحفظ کے لیے سخت ترین اقدامات کریں۔

آج جب میں جمہوریت کے اس مندر کے پاس کھڑا آپ کے درمیان آیا ہوں تو میرا دل درد سے بھرا ہوا ہے منی پور میں جو واقعہ سامنے آیا ہے وہ کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے شرمناک واقعہ ہے،

 

’’کتنے ہیں جو گناہ کرتے ہیں، کون ہیں… وہ اپنی جگہ پر ہیں۔ لیکن پورے ملک کی توہین ہو رہی ہے، 140 کروڑ ملک والے شرم محسوس کر رہے ہیں۔ میں تمام چیف منسٹرس سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی ریاستوں میں امن و امان کو مزید مضبوط بنائیں،

اپنے مختصر ریمارکس کے دوران مودی نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں جیسے راجستھان اور چھتیس گڑھ میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات کا بھی ذکر کیا۔

 

مودی نے کہا کہ راجستھان، چھتیس گڑھ، منی پور یا ملک کا کوئی بھی حصہ، امن و امان کو برقرار رکھنے اور خواتین کے احترام کو کسی بھی سیاسی بحث سے بالاتر ہونا چاہیے۔

انہوں نے چیف منسٹرس پر زور دیا کہ وہ "خاص طور پر ہماری ماؤں اور بہنوں کی حفاظت کے لیے سخت ترین اقدامات کریں۔”

"میں ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ مودی نے کہا کہ قانون اپنی پوری طاقت کے ساتھ ایک کے بعد ایک قدم اٹھائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button