نیشنل

پرینکا گاندھی کے بیٹے کی منگنی، انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعہ پرینکا کی تصدیق

نئی دہلی _ کانگریس کی سینئر قائد اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی کے بیٹے کی منگنی کی خبریں حالیہ دنوں میں بڑے پیمانے پر سامنے آئیں۔ اب خود پرینکا گاندھی نے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

 

پرینکا گاندھی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ ان کے بیٹے ریہان کی منگنی اویوا بیگ سے طے پائی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریہان اور اویوا ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی رہی ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ پرینکا گاندھی، رابرٹ واڈرا کی اہلیہ ہیں۔ اس خاندانی تقریب کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button