پروفیسرٹی کرونا ساگر سر سی وی رامن ایکسیلنس ایوارڈ 2026ء کے لیے منتخب

حیدرآباد 26فروری(اردو لیکس )پروفیسر ڈی۔ کروناساگر کو ’سر سی وی رامن ایکسیلینس ایوارڈ 2026‘ سے نوازا جائے گاسینئر طبیعیات پروفیسر ڈی۔ کروناساگر کو باوقار ’سر سی وی رامن ایکسیلینس ایوارڈ 2026‘ کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال ریاست کی کسی ایک ممتاز شخصیت کو دیا جاتا ہے۔ اس بات کا اعلان تلنگانہ سٹیزنز کونسل کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائن مدی راج نے ایک پریس بیان میں کہا ۔
یہ ایوارڈ قومی یومِ سائنس کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔ معروف سائنس داں سی وی رامن نے رامن ایفیکٹ دریافت کیا تھا اور 28 فروری 1928 کو اپنی تحقیق کی توثیق کی تھی۔ اسی تاریخی کامیابی کی یاد میں ہر سال 28 فروری کو قومی یومِ سائنس منایا جاتا ہے۔ تقریب تقسیمِ انعامات 28 فروری کو صبح 10 بجے یونیورسٹی کالج آف سائنس، سیف آباد میں منعقد ہوگی۔
پروفیسر ڈی۔ کروناساگر اس وقت عثمانیہ یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور متعدد اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وہ صدر شعبۂ طبیعیات و (سی ایف آر ڈی) کے ڈائریکٹر، یونیورسٹی کالج آف سائنس کے پرنسپل، فیکلٹی کے ڈین اور فزکس و الیکٹرانکس کے بورڈ آف اسٹڈیز کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ 35 برسوں کے دوران انہوں نے جامعہ عثمانیہ میں شعبۂ طبیعیات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور مختلف اداروں کی جانب سے کئی اعزازات حاصل کیے۔ ان کی نگرانی میں 18 اسکالرز نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، جبکہ ان کے 50 سے زائد تحقیقی مقالات بین الاقوامی شہرت یافتہ جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔
پروفیسر کروناساگر کی رہنمائی میں متعدد محققین طبیعیات اور الیکٹرانکس کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ملک و ریاست تلنگانہ کا نام روشن کر رہے ہیں۔اس باوقار ایوارڈ کے حصول کے لیے منتخب ہونے پر شعبے کے دیگر اساتذہ کے ساتھ ساتھ شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ بیگم اندرا پر یہ (گورنمنٹ ڈگری کالج نام پلی حیدرآباد)نے بھی پر خلوص مبارکباد دی اور اپنے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے
امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز ائندہ بھی تعلیمی اور تحقیقی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا



