جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مسجد حسن کی تعمیری و توسیعی کاموں میں تعاون کی اپیل ۔ حافظ محمد منظور احمد

عادل آباد۔3/جون(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے محلہ شانتی نگر میں واقع مسجد حسن کی تعمیری و توسیعی کاموں کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔مسجد حسن میں مصلیان کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدد نظر رکھتے ہوئے مسجد انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار امام و خطیب مسجد حسن حافظ محمد منظور احمد اور مسجد حسن کے خطیب مولوی یعقوب علی نے بعد نماز جمعہ انتظامی کمیٹی کے ذمہ داران صدر مسجد شیخ عرفان قریشی،نائب صدر ایوب قریشی،خازن محمد مستان،معتمد مسعود قریشی کے علاوہ مصلیان و اہلیان محلہ کے ہمراہ صحافیوں کو دیے گئے بیان میں کیا۔مولوی یعقوب اور حافظ محمد منظور احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد کی تعمیر میں حصہ لینے کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے جو دنیا میں اللہ کے گھر کی تعمیر میں حصہ لے گا اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لئے شاندار محل عطاء کریں گے۔

 

 

انہوں نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ مسجد حسن کی تعمیری و توسیعی کاموں میں مسجد کا مینار،وضو خانہ اور اوپر کے حصے میں چھت کی تعمیرات شامل ہیں جس کے لئے 30 لاکھ کے اخراجات درکار ہیں۔انہوں نے اہل خیر حضرات سے مخلصانہ گذارش کرتے ہوئے مسجد حسن کی تعمیری و توسیعی کاموں میں دل کھول کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

 

 

درج ذیل مسجد حسن کے ایس بی آئی اکاؤنٹ میں بھی راست رقم جمع کی جاسکتی ہیں۔ SBI Account 62381867239، IFSC SBIN0020547 مزید تفصیلات کے لئے ان 9441837425 / 9985400737 نمبرات پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button