کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کا بنگلورو میں اجلاس عام – کرناٹک کے مسلمانوں سے شرکت کی اپیل

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانان ہند کا سب سے بڑا مشترکہ اور متحدہ پلیٹ فارم ہے، یہ بورڈ ۱۹۷۳ء میں حیدر آباد میں قائم ہوا تھا ، بورڈ کا قیام تحفظ شریعت ، وحدت و اجتماعیت اور اصلاح ملت کیلئے ہوا، بورڈ کو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلمانان ہند کا اعتماد و اعتبار حاصل ہوا،
بورڈ کے پہلے صدر حکیم اسلام حضرت قاری محمد طیب صاحب قاسمی تھے، اور بانی جنرل سکریٹری حضرت مولانا شاہ منت اللہ رحمانی ، بورڈ کے دوسرے صدر مفکر اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی ندوی، تیسرے صدر حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی اور چوتھے صدر حضرت مولانا رابع حسنی ندوی منتخب ہوئے ، اب بورڈ کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی فرمارہے ہیں
اور جنرل سکریٹری کی ذمہ داری مولانا محمد فضل الرحیم مجد دی نباہ رہے ہیں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے مختلف شعبے، اصلاح معاشرہ کمیٹی تفہیم شریعت کمیٹی، دارالقضاء کمیٹی ، لیگل سیل اور شعبہ خواتین کارگزار اور فعال ہیں، ان دنوں مسلم پرسنل لا بورڈ تحفظ اوقاف کی مہم چلا رہا ہے،
موجودہ حکومت نے وقف امینڈ مینٹ مل ۲۰۲۴ کے نام سے جو بل پیش کیا ہے وہ اپنے مشمولات کے اعتبار سے سخت نقصاندہ ہے، اس لیے بورڈ سمیت تمام ملی جماعتوں اور تنظیموں نے اس کو مستر د کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ کی ایک آواز پر تقریباً پونے چار کروڑ ای میل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گئے، جن کے ذریعے یہ بات واضح ہوگئی کہ مسلمانان ہند کو یہ وقف امینڈ مینٹ بل کسی بھی قیمت پر منظور نہیں ہے
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف حصوں میں اجلاس عام بھی منعقد کرتا ہے، اب تک بورڈ کے اٹھائیں اجلاس ہو چکے ہیں، جن میں بڑے اہم فیصلے لئے گئے اور جن کے ذریعے ملک وملت کی رہنمائی کی گئی، اب بورڈ کا انتیسواں اجلاس عام ۲۳/ ۲۴ نومبر ۲۰۰۲۴ء بروز سنیچر اور اتوار کو صوبہ کرنا تک کی عظیم دینی درسگاہ دار العلوم سبیل الرشاد میں منعقد کیا جا رہا ہے،
ان دو دنوں میں بورڈ کے ارکان اور مدعوئین خصوصی کی مختلف مشاورتی نشستیں ہوں گی جن میں بورڈ کی مختلف کمیٹیوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی ، اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا، خاص طریقہ پر تحفظ اوقاف کے سلسلے میں حکمت عملی پر غور و خوض ہوگا، چونکہ یہ اجلاس انتخابی اجلاس بھی ہے، اس لئے اس میں نئے ارکان کا انتخاب بھی ہوگا اور فوت شدہ ارکان کی خالی جگہ کو بھی پر کیا جائے گا انشاء اللہ !
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے انتیسویں اجلاس عام کے موقع پر عید گاہ قدوس صاحب میں ایک عظیم الشان جلسہ بھی منعقد ہوگا، جس کا عنوان "تحفظ شریعت و تحفظ اوقاف مقرر کیا گیا ہے، اس باوقار اجلاس میں بورڈ کے عہدیداران ، ملت کی ممتاز شخصیات اور مختلف مسالک و مکاتب فکر کے ذمہ داران اور سر بر اہان کا خطاب ہوگا، اور ملت کو حوصلہ بخش پیغام بھی دیا جائے گا ان شاء اللہ! اندازہ ہے کہ اس اجلاس عام میں شہر گلستان بنگلور اور ریاست کرناٹک کے مختلف حصوں سے کئی لاکھ مسلمان شریک ہو کر اپنے قائدین سے استفادہ کریں گے، نیز اس اجلاس سے ملک و ملت کو اور حکومت کو مسلم پرسنل لا سے جڑے ہوئے مسائل کے سلسلے میں متوجہ کیا جائے گا، اور امید ہے کہ اس کے بہترین اثرات ظاہر ہونگے باذن اللہ !
بنگلور کے تمام مسلمانوں سے خصوصاً اور ریاست بھر کے مسلمانوں سے عموماً گزارش ہے کہ اس اجلاس میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر اپنی غیرت ایمانی اور حمیت دینی کا ثبوت دیں