نیشنل
ہوم ورک نہ کرنے کی سزا ۔ معصوم بچہ کو الٹا لٹکا کر مارا گیا

نئی دہلی ۔ہوم ورک نہ کرنے پر دوسری جماعت کے طالبعلم کو کھڑکی سے الٹا لٹکا کر ڈرائیور سے پٹوایاگیا۔یہ واقعہ تاخیر سے منظرِ عام پر آیا۔
واقعے کا ویڈیو چند دن قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے بعد یہ معاملہ سامنے آیا۔ ذرائع کے مطابق ہریانہ۔ چندی گڑھ کے پانی پت شہر میں "سریجن پبلک اسکول” میں سات سالہ بچے کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بچے کو کھڑکی سے الٹا لٹکا کر ڈرائیور نے اسے مارا۔پولیس نے اسکول کے پرنسپل اور بس ڈرائیور دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔جب پرنسپل سے وضاحت طلب کی گئی تو اُس نے کہا”میں نے
صرف ڈانٹنے کو کہا تھا مارنے کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں۔”