نیشنل

سزا کےخلاف راہل گاندھی عدالت سے رجوع۔ درخواست پر پیر کو ہوگی سماعت

احمد آباد: ریاست گجرات سورت کی سیشن عدالت پیر (3 اپریل 2023) کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی مودی سرنام تنازعہ کیس میں دو سال کی سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گی۔ ذرائع کے مطابق راہول گاندھی نے اپنی درخواست میں سیشن کورٹ سے ہتک عزت کے مقدمہ میں مجرم قرار دینے والے مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ راہل گاندھی کو گزشتہ ماہ 2019 کے ایک کیس میں دو سال کی سزا سنائی گئی تھی مودی سرنام کے تبصرہ پر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں انہیں سزا سنائی گئی۔ سزا سنائے جانے کے بعد انھیں بحیثیت رکن پارلیمنٹ نا اہل قرار دیا گیا تھا اور الیکشن لڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button