نیشنل

راہول گاندھی کا بڑا انکشاف: ہریانہ میں 25 لاکھ ووٹوں کی چوری، برازیلین ماڈل نے 10 بوتھوں پر 22 بار ووٹ ڈالا

کانگریس کے سینئر قائد راہول گاندھی نے بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ہریانہ میں تقریباً 25 لاکھ ووٹوں کی چوری ہوئی ہے، جن میں 5.21 لاکھ ڈپلیکیٹ ووٹرز، 93 ہزار 174 ناقص ووٹرز اور 19.26 لاکھ بلک ووٹرز شامل ہیں۔ ان کے مطابق، ہریانہ کی ووٹر فہرست میں ہر آٹھواں ووٹر جعلی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ‘ایچ فائلز’ ہیں، جن میں اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ پورا ایک ریاست چوری کر لی گئی۔ ہمیں شبہ تھا کہ یہ معاملہ صرف چند اسمبلی حلقوں تک محدود نہیں بلکہ ریاستی اور قومی سطح پر ہو رہا ہے۔

 

راہول گاندھی نے بتایا کہ ہریانہ کے مختلف امیدواروں سے انہیں شکایات موصول ہوئیں کہ انتخابی عمل میں کچھ گڑبڑ ہے۔ "ان کے تمام اندازے غلط ثابت ہوئے۔ ہم نے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا میں بھی اسی طرح کے تجربات کیے تھے، لیکن ہم نے ہریانہ پر خاص توجہ دی اور اس کی تفصیلی جانچ کی۔”

 

انہوں نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ دونوں نے مل کر ایک ’سازش‘ رچی، جس کے تحت کانگریس کی واضح جیت کو شکست میں تبدیل کر دیا گیا۔

 

راہول گاندھی نے نوجوان نسل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بھارت کے نوجوان، خاص طور پر جنریشن زی، اس حقیقت کو سمجھیں کیونکہ یہ ان کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ میں الیکشن کمیشن اور جمہوری عمل پر سوال اٹھا رہا ہوں — اور یہ میں سو فیصد ثبوتوں کے ساتھ کر رہا ہوں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ایک منظم منصوبے کے تحت کانگریس کی بھاری اکثریت کو شکست میں بدلا گیا۔ تمام ایگزٹ پولز ہریانہ میں کانگریس کی جیت دکھا رہے تھے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران راہول گاندھی نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون، جو بعد میں برازیلین ماڈل نکلی، نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں 10 مختلف پولنگ بوتھوں پر 22 مرتبہ مختلف ناموں سے ووٹ ڈالا۔انہوں نے سوال کیا یہ خاتون کون ہے؟ اس کا نام کیا ہے؟ وہ کہاں سے آئی؟

 

متعلقہ خبریں

Back to top button