نیشنل
راہول گاندھی کا تالاب میں غوطہ، مچھلی پکڑتے ہوئے انتخابی مہم کا نیا انداز

لوک سبھا میں قائدِ اپوزیشن راہول گاندھی نے بہار کے بیگوسرائے میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے جڑنے کا منفرد انداز اپنایا۔ اتوار کو انہوں نے مقامی روایتی انداز میں مچھلی پکڑنے کے عمل میں حصہ لیا اور خود تالاب میں اتر کر جال ڈالے۔
راہول گاندھی کے اس "ڈِپلو میٹک غوطے” کے دوران مچھلی پکڑنے والے، کیمرے اور ان کے حامیوں کی بھیڑ موجود تھی۔انتخابی پروگرام کے اس موقع پر مہاگٹھ بندھن کے ڈپٹی چیف منسٹر کے اُمیدوار مُکیش سہنی، کانگریس لیڈر کنہیا کمار اور دیگر قایدین بھی موجود تھے۔
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "وزیراعظم ووٹوں کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، انہیں یوگا کرنے کو کہو تو وہ چند آسن کر لیں گے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل مودی پر اُن کے "ووٹوں کے لیے ناچنے” والے بیان پر بی جے پی نے شدید تنقید کی تھی۔



