نیشنل

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حیرت انگیز منظر — راہول گاندھی بنے فزیوتھراپسٹ، کھرگے کے کندھے کا درد ختم کرنے کی اسپیشل مالش

پارلیمنٹ اجلاس کے دوران حیرت انگیز منظر — راہول گاندھی بنے فزیوتھراپسٹ، کھڑگے کا درد لمحوں میں غائب کرنے کی اسپیشل مالش

 

پارلیمنٹ  اجلاس میں اچانک ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ ہر کوئی ششدر رہ گیا۔ شور شرابے، نعرے بازی اور سیاسی تلخیوں کے درمیان اچانک ماحول بدل گیا — کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کندھے کے درد سے پریشان بیٹھے تھے کہ اتنے میں ان کی مدد کے لیے کوئی ڈاکٹر نہیں… کوئی اسٹاف نہیں… بلکہ  راہول گاندھی آگئے۔

 

راہول گاندھی نے پیار اور احترام کے ساتھ کھرگے کے کندھے کی درد کم کرنے والی مالش شروع کردی۔ منظر اتنا غیرمعمولی تھا کہ حاضرین ہی نہیں، ٹی وی پر دیکھنے والوں کی توجہ بھی کھینچ لی۔

 

اسی دوران راہول کی بہن اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی بھی پاس ہی کھڑی تھیں۔ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ پرینکا کھرگے کے درد کی جگہ بتاتے ہوئے راہول کو ایک ماہر فزیو تھراپسٹ کی طرح گائیڈ کر رہی تھیں — "یہاں دباؤ، ایسے کرو!”

 

ویڈیو جیسے ہی سامنے آیا، ناظرین کے ردعمل کا سیلاب آ گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیںراہول گاندھی نے سیاست نہیں، آج فزیو تھراپی دکھا دی۔ کانگریس میں لیڈر نہیں، فیملی ٹچ ہے۔اور اب یہ ویڈیو نٹ پر تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button