نیشنل

راہول گاندھی کی رکن پارلیمنٹ دانش علی سے ملاقات _ پارلیمنٹ میں پیش آئے گالی گلوج واقعہ کی مذمت

نئی دہلی _ 22 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے جمعہ کو بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی سے ملاقات کی، جن کے  بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں گالی گلوج کی تھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے راہول گاندھی جذباتی ہو کر دانش علی کو کافی دیر تک گلے لگا لیا

 

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی جانب سے دانش علی کو نشانہ بنانے والے تبصروں پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان کانگریس نے بدھوری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

اس دوران دانش علی نے رمیش بدھوری کے خلاف تحریک مراعت شکنی پیش کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اگر لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بدھوری کے خلاف کارروائی نہیں کرتے ہیں تو وہ پارلیمنٹ چھوڑنے پر غور کریں گے ۔

 

دانش علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سپیکر اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو میں پارلیمنٹ چھوڑنے پر غور کروں گا کیونکہ لوگوں نے مجھے نفرت انگیز تقریر سننے کے لیے پارلیمنٹ میں نہیں بھیجا..کیا آر ایس ایس کے شاکھاوں میں ایسی زبان سیکھنے کو ملتی ہے؟”

متعلقہ خبریں

Back to top button