حیدرآباد جوبلی ہلز میں 11نومبر کو تعطیل

حیدرآباد/جوبلی ہلز اسمبلی حلقے میں 11 نومبر کو ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ منعقد کی جائے گی۔ اس دن حلقۂ انتخاب کی حدود میں آنے والے تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں کو حکومت نے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس سلسلے میں ریاستی چیف سکریٹری کے. رام کرشنا راؤ نے جمعہ کے روز احکامات جاری کیے۔دوسری جانب جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگیوں کا عمل جاری ہے۔ چونکہ 21 اکتوبر تک نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے اس لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔
یہ ضمنی انتخاب ماگانتی گوپی ناتھ کے اچانک انتقال کے باعث ہو رہا ہے اور تمام بڑی سیاسی جماعتیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔واضح رہے کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی پولنگ 11 نومبر کو ہوگی
جب کہ 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔



