نیشنل

راہول گاندھی کی تقریر پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ _ مودی نشست سے اٹھ گئے

نئی دہلی _ یکم جولائی ( اردولیکس ڈیسک) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی جانب سے ہندووں کے بارے میں کئے گئے ریمارک پر حکمران جماعت کے بنچوں نے کافی ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

 

صدر جمہوریہ کے خطبہ پر ہوئے  اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے راہول گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں وہ دراصل ہندو نہیں ہیں۔ اپنے آپ کو ہندو کہنے والے سچائی اور عدم تشدد کی پیروی نہیں کرتے۔

وزیر اعظم مودی کی مداخلت کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن شور مچا کر اتنے بڑے جملے کو نہیں چھپا سکتی۔ راہول نے کہا کہ جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں وہ تشدد کرتے ہیں۔ ملک کے کروڑوں لوگ فخر سے خود کو ہندو کہتے ہیں۔ تشدد کو مذہبی جذبات سے جوڑنا غلط ہے۔ انھیں اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

 

راہول گاندھی کے اس ریمارک کی حکمران جماعت نے مخالفت کی۔ ایوان کے لیڈر اور وزیر اعظم مودی نے مداخلت کرتے ہوئے  کہا کہ پورے سماج کو یعنی ہندو سماج کو پرتشدد کہنا بہت سنگین مسئلہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button