نیشنل

کانگریس رکن اسمبلی راہول مامکوٹاتھل عصمت ریزی کے کیس میں گرفتار

کیرالا کے رکنِ اسمبلی کی گرفتاری، عصمت دری کے سنگین الزامات

 

عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا کرنے والے کیرالا کے کانگریس رکنِ اسمبلی راہول مامکوٹاتھل کو اتوار کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے انہیں پالکّاڈ کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا۔

 

پولیس کے مطابق حال ہی میں ایک نوجوان خاتون نے رکنِ اسمبلی راہول پر عصمت ریزی کے الزامات عائد کئے تھے، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں آئی۔ اس سے قبل بھی ایک اداکارہ اور ایک اور خاتون ان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرا چکی تھیں، جن پر مقدمات درج ہوئے تھے اور ملزم نے ان کیسوں میں پیشگی ضمانت حاصل کر لی تھی۔

 

تازہ شکایت میں متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ رکنِ اسمبلی راہول نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کا جنسی استحصال کیا، ذہنی و جسمانی اذیت دی اور بعد میں حمل گرانے کے لئے دھمکیاں بھی دیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث وہ پہلے پولیس سے رجوع نہیں کر سکی، تاہم جب رکنِ اسمبلی کے خلاف عصمت ریزی کے مقدمات سامنے آئے تو اس نے بھی شکایت درج کرائی۔

 

پولیس کے مطابق شکایت کے بعد سے ملزم فرار تھا، جسے اب پالکّاڈ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مسلسل جنسی ہراسانی کے الزامات کے پیشِ نظر کانگریس پارٹی نے پہلے ہی انہیں پارٹی سے معطل کر دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button