تلنگانہ

ناگر کرنول میں جعلی ووٹ کا الزام، بی آر ایس و کانگریس کارکنوں میں تصادم

 

تلنگانہ کے ناگر کرنول بلدیہ  کے 15ویں وارڈ میں مبینہ طور پر جعلی ووٹ ڈلوانے کی کوشش کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں بی آر ایس کارکنوں نے کانگریس سے وابستہ چند افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کا دعویٰ کیا

 

اطلاعات کے مطابق ووٹر لسٹ میں عمر 40 سال درج ہونے کے باوجود 14 سالہ لڑکی سے ووٹ ڈلوانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔

 

بی آر ایس کے مقامی قائدین اور کارکنوں نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متعلقہ حکام اور پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کرائی، اس دوران بی آر ایس اور کانگریس کے کارکنوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔جس کے بعد معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button