نیشنل

راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکر اور جیا بچن کے درمیان گرما گرم بحث _ اپوزیشن کا واک آؤٹ

نئی دہلی _ 9 اگست ( اردولیکس ڈیسک) راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جیا بچن اور چیئرمین جگدیپ دھنکر کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ جیا بچن نے جگدیپ دھنکر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کا لہجہ ٹھیک نہیں ہے جیا بچن نے کہا کہ میں ایک فنکار ہوں۔ میں باڈی لینگویج سمجھتی ہوں۔ میں اظہار کو سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں لیکن آپ کا لہجہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔ جیا بچن کے تبصرے پر جگدیپ دھنکر بھی ناراض ہوگئے اور انہیں آداب سیکھنے کا مشورہ دیا۔ ہنگامہ اس قدر بڑھ گیا کہ اپوزیشن ارکان نے ایک ساتھ ایوان سے واک آؤٹ کیا اور ‘دادا نہیں چلے گا’ کے نعرے لگائے۔

جیا بچن نے کہا کہ چیئرمین بار بار چیمبر میں کیوں فون کرتے ہیں۔ وہ ایوان میں بھی بات کر سکتے ہیں۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ان کا رویہ اچھا نہیں ہے اور وہ غلط انداز میں بات کرتے ہیں۔

 

جیا بچن کو مشورہ دیتے ہوئے، جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ آپ نے بڑی چیزیں حاصل کی ہیں۔ آپ ایک مشہور شخصیت ہیں اور آپ میرے لہجے پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں۔ میں یہ برداشت نہیں کروں گا۔‘‘ جیسے ہی جگدیپ دھنکھر نے جیا بچن کو مشہور شخصیت کہا، اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے فوراً اس پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیا بچن پارلیمنٹ کی سینئر رکن ہیں تو آپ انہیں سیلیبریٹی کیسے کہہ سکتے ہیں۔ اس پر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ سینئر رکن کرسی کی تذلیل کر رہے ہیں۔

 

بحث کے دوران تمام اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ دریں اثنا، اپوزیشن کے واک آؤٹ پر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ سبھی بحث میں حصہ نہیں لینا چاہتے اور اپنی ڈیوٹی سے واک آؤٹ کر رہے ہیں۔

 

جیا بچن اور جگدیپ دھنکر کے درمیان بحث کے بعد راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے خلاف مذمتی تحریک پیش کی گئی۔ بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے مذمتی تحریک پیش کی۔ جے پی نڈا راجیہ سبھا کے لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ اپوزیشن کا رویہ غیر مہذب ہے۔ اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہیے۔ ملک جگدیپ دھنکر کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button