نیشنل
راجیہ سبھا کی 37 نشستوں کے انتخابات کے لئے شیڈول جاری – تلنگانہ کی دو نشستیں بھی شامل

مرکزی الیکشن کمیشن نے راجیہ سبھا کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے 10 ریاستوں کے 37 ارکانِ پارلیمنٹ کی میعاد اپریل میں مکمل ہونے والی ہے،
جس کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے متعلقہ نشستوں پر نئے ارکان کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق 26 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا، جبکہ 16 مارچ کو پولنگ منعقد کی جائے گی
۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 مارچ اور نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی دو نشستیں خالی ہو رہی ہیں۔ بی آر ایس کے رکن کے آر سریش ریڈی اور کانگریس کے رکن ابھیشیک سنگھوی کی میعاد 9 اپریل کو ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث ان دونوں نشستوں پر بھی انتخابات کرائے جائیں گے۔



