نیشنل

رسنا گروپ کے بانی آریز پیروز شاہ کمبٹہ کا انتقال

رسنا گروپ کے بانی آریز پیروز شاہ کمبٹہ (85) انتقال کر گئے۔۔ رسنا کو دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ رسنا کی مصنوعات دنیا بھر کے 60 ممالک میں فروخت ہوتی ہیں۔ آریز پیروز شاہ نے ایک ایسے وقت رسنا کو متعارف کروایا تھا جب سافٹ ڈرنک کافی مہنگا تھا صرف پانچ روپے میں رسنا کے پیکٹ فراہم کرکے انھوں نے غریبوں کو سافٹ ڈرنک پیش کیا تھا

 

راسنا کے پانچ روپے کے پیکٹ سے تقریباً 32 گلاس سافٹ ڈرنکس بنائے جا سکتے ہیں۔ صرف 15 پیسے فی گلاس۔ I love you رسنا کا اشتہار 1980 اور 90 کی دہائی میں بہت مشہور ہوا۔ رسنا، ایک میڈ اِن انڈیا پروڈکٹ کو خوب پذیرائی ملی۔ پیروز شاہ کمبٹہ بینوولنٹ ٹرسٹ، رسنا فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ورلڈ پارسی ایرانی زرتشتیوں کے سابق چیئرمین ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button