نیشنل

رتن ٹاٹا کے جانشین نوئیل ٹاٹا

نئی دہلی : نوئیل ٹاٹا کو ’ٹاٹا سنس‘ کے پروموٹر ’ٹاٹا ٹرسٹ‘ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین رتن ٹاٹا کے انتقال کے بعد جانشین کے انتخاب کے لیے منعقدہ ٹاٹا ٹرسٹ کی بورڈ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ بورڈ نے نوئیل ٹاٹا کو اتفاق رائے سے ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین منتخب کیا ہے۔

 

نوئیل ٹاٹا رتن ٹاٹا کے سوتیلے بھائی ہیں اور وہ فی الحال ٹاٹا اسٹیل اور وولٹاس سمیت کئی فہرست بند کمپنیوں کے بورڈ میں شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق مہلی مستری کو ٹاٹا ٹرسٹ کا مستقل ٹرسٹی مقرر کیا جا سکتا ہے۔ مہلی ٹاٹا گروپ کے سابق چیئرمین آنجہانی سائرس مستری کے رشتہ کے بھائی ہیں۔ نوئیل ٹاٹا کو اپنی لو پروفائل قیادت کے لیے جانا جاتا ہے

 

جو رتن ٹاٹا کے زیادہ عوامی کردار کے بالکل برعکس ہے۔ انہوں نے پہلی بار ٹاٹا گروپ میں سال 2000 میں شمولیت اختیار کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button