نیشنل

لال قلعہ دھماکہ: وزیر داخلہ امیت شاہ کا اعلان — مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا

لال قلعہ دھماکہ: وزیر داخلہ امیت شاہ کا اعلان — مکمل تحقیقات، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا

 

دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے خوفناک بم دھماکے پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس واقعے کی مکمل اور ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی پولیس کمشنر ستییش گولچا اور اسپیشل برانچ کے انچارجز سے تفصیلی رپورٹ حاصل کی گئی ہے۔

 

امیت شاہ نے ایکس  پر کہا کہ شام تقریباً سات بجے ایک ہنڈائی آئی 20 کار میں دھماکہ ہوا، جس میں کئی راہگیر زخمی ہوئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچھ افراد کی موت کی بھی اطلاع ملی ہے۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ ’’دھماکے کے دس منٹ کے اندر پولیس، کرائم برانچ، این آئی اے، این ایس جی اور فورینزک ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔‘‘

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں خود دھماکہ کے مقام کا دورہ کروں گا اور اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کروں گا۔ تحقیقات مکمل ہوتے ہی تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں استعمال شدہ کار ہریانہ میں رجسٹرڈ تھی جس کا نمبر HR267674 ہے، اور یہ گاڑی نَدِم خان کے نام پر رجسٹر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button