نیشنل

مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک – حادثہ میں مزید 5 افراد کی بھی موت

ممبئی _ مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار  چہارشنبہ کو اُس وقت  ہلاک ہوگئے جب وہ جس طیارے میں سفر کر رہے تھے وہ مہاراشٹر کے بارامتی میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس بات کی تصدیق اجیت پوار کے ایک قریبی معاون نے کی ہے۔

 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر قائد اجیت پوار، اُن کے سیکورٹی ملازمین ، پائلٹس سمیت کل چھ افراد سوار تھے۔ بارامتی میں موجود اجیت پوار کے قریبی ساتھی کرن گجر نے، جو مقامی ہاسپٹل میں موجود ہیں، بتایا کہ “اجیت پوار سمیت تمام 6 افراد مردہ حالت میں لائے گئے ہیں۔”

 

اطلاعات کے مطابق اجیت پوار ضلع پریشد انتخابات سے قبل بارامتی میں چار عوامی جلسوں سے خطاب کے لیے جا رہے تھے کہ اسی دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

 

حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے بارامتی ایرپورٹ کے مینیجر شیواجی تاوڑے نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ “طیارہ VT-SSK لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ رن وے سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔”

 

انہوں نے کہا کہ یہ ایک لئیرجیٹ 45 طیارہ تھا، جسے ممبئی سے چارٹر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بارامتی ایئرپورٹ ایک خانگی ادارے کے زیر انتظام تھا، جسے حال ہی میں مہاراشٹر ایئرپورٹ ڈیولپمنٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

حادثے اور جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button