نیشنل

جھارکھنڈ میں بی جے پی کو لگا زبردست جھٹکا۔ ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر نے چھوڑ دی پارٹی اور لگایا بڑا الزام

نئی دہلی ۔ سابق آئی پی ایس آفیسر راجیو رنجن سنگھ نے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا یہ اقدام جھارکھنڈ میں ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران پارٹی میں بڑھتی ہوئی اقربا پروری کے خلاف احتجاج کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ نے سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔

 

راجیو رنجن سنگھ نے بی جے پی جھارکھنڈ کے صدر بابو لال مرانڈی کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے اپنی استعفیٰ کی وجوہات واضح کیں۔ انہوں نے کہا "استعفیٰ کی وجہ یہ نہیں ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ بی جے پی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں اقربا پروری کو زیادہ ترجیح دی گئی۔” انھں نے کہا کہ پارٹی اب اپنے اصول و نظریات کو بھول چکی ہے اور سنگھ (آر ایس ایس) کے اقدار و نظریات کے برخلاف کام کر رہی ہے۔

 

راجیو رنجن سنگھ نے اپنے مکتوب میں اس بات پر زور دیا کہ بی جے پی اب اصولوں اور نظریات پر مبنی سیاست نہیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کے برخلاف کام کرتے ہوئے، بی جے پی نے اقربا پروری کو فروغ دیا ہے جو کہ پارٹی کی بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔

ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر کی جانب سے عائد کردہ الزامات اور پارٹی چھوڑ دینا جھارکھنڈ میں زعفرانی جماعت کے لیے ایک جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button