نیشنل

سابق وزیر اعظم برطانیہ رشی سوناک اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ بنگلورو کے ایک کافی شاپ میں نظر آئے

ہندستانی نژاد برطانوی سابق وزیر اعظم رشی سوناک اپنی اہلیہ اکشتا مورتی کے ساتھ بنگلورو کے ایک کافی شاپ میں نظر آئے۔ جنوبی بنگلورو کے ایک کافی شاپ میں وہ دونوں ایک ٹیبل پر بیٹھے ہوئے کافی پیتے دیکھے گئے، جسے دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ رشی سوناک اور اکشتا نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں اور کچھ وقت تفریحی انداز میں گزارا۔

 

حال ہی میں رشی سوناک بھارت کے دورے پر بنگلورو پہنچے ہیں اور وہ جیانگر علاقے میں اپنے سسرالی گھر میں مقیم ہیں، جہاں ان کے سسر نارائن مورتی (انفوسس کے بانی) اور ساس سدھا مورتی (راجیہ سبھا کی رکن) رہتے ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے ننجن گڈ میں واقع سری راگھویندرا سوامی مٹھ کا بھی دورہ کیا۔واضح رہے کہ رشی سوناک 2022 سے 2024 تک برطانیہ کے وزیر اعظم رہے ہیں، اور حالیہ انتخابات میں ان کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button