نیشنل

موٹر سائیکل پر رومانس۔ جوڑے کو 53 ہزار کا جرمانہ

نئی دہلی ۔ اگرچہ پولیس مسلسل ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تاکید کی جارہی ہے لیکن کچھ لوگ اب بھی ایسے اقدامات کر رہے ہیں

 

 

جو دوسرے مسافروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے میں نوئیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں وہ موٹر سائیکل پر خطرناک انداز میں گلے ملتے ہوئے سفر کر رہے ہیں۔

 

‘رومیو-جولیئٹ’ جیسی حرکات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اتر پردیش پولیس نے جوڑے پر 53 ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر کے سب کو چونکا دیا۔یہ جوڑا حال ہی میں بغیر ہیلمٹ کے لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ اگرچہ وہ مرکزی سڑک پر ٹریفک کے دوران سفر کر رہے تھے تب بھی وہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے نظر آئے۔

 

پیچھے سے ایک گاڑی سوار نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو تیزی سے وائرل ہو گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button