نیشنل

دہلی ایرپورٹ کی بھاری بھرکم چھت کا بڑا حصہ منہدم۔ 6 زخمی گاڑیوں کو پہنچا نقصان

نئی دہلی ۔ دہلی این سی آر میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بارش کی وجہ سے دہلی میں واقع اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 1 کی بھاری بھرکم چھت کا بڑا حصہ اور پلرس منہدم ہو گئے۔ اس حادثہ میں جہاں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں 6 افراد زخمی بتائے گئے ہیں جو گاڑیوں میں سوار تھے

 

این سی آر میں مانسون کی پہلی بارش کی وجہ سے جہاں لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی وہیں ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔جمعہ کی صبح تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس کا نتیجہ میں سڑکیں زیر آب آگئیں اور درخت اکھڑ کر گر پڑے، علاوہ ازیں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل ون کی چھت کا بڑا حصہ منہدم ہوگیا جس کی زد میں کئی گاڑیاں آگئی، اس دوران 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نے سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا ہے

 

جس میں انہوں نے کہا کہ وہ دہلی ایئرپورٹ چھت منہدم واقعہ کی شخصی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔ امدادی ٹیم میں مقام واقع پر سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button