نیشنل

روپ وے کا کیبل ٹوٹ گیا 6 ہلاک۔ گجرات میں حادثہ

نئی دہلی: گجرات کے پنچ محل ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ۔ پاوگڑھ پہاڑی کے قریب موجود کارگو روپ وے (Ropeway) کا کیبل ٹوٹ گیا جس کی وجہہ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

 

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تعمیراتی سامان منتقل کیا جا رہا تھا۔ اس حادثے کے ویڈیوس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔پاوگڑھ پہاڑی پر مہانکالی مندر واقع ہے جسے ایک مقدس مقام (شکتی پیٹھ) مانا جاتا ہے۔ اندازے کے مطابق ہر سال تقریباً 25 لاکھ عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔ یہ مندر سطح سمندر سے 800 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور وہاں سیڑھیوں یا روپ وے کے ذریعے ہی پہنچا جا سکتا ہے۔

 

 

یہاں تقریباً 2000 سیڑھیاں ہیں۔حکام کے مطابق ہفتے کی صبح خراب موسم کے باعث روپ وے سروس بند کر دی گئی تھی۔اسی دوران جب تعمیراتی سامان منتقل کیا جا رہا تھا تو کیبل ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک ٹرالی بیس پوائنٹ پر گر گئی۔ اس ٹرالی میں موجود دو لفٹ آپریٹرس، دو مزدوروں سمیت جملہ چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button