نیشنل

ٹرین فائرنگ واقعہ کا نیا انکشاف _ تین مسلمانوں کو گولی مارنے کے بعد کانسٹیبل چیتن نے برقعہ پوش خاتون سے زبردستی کہلوایا تھا یہ نعرہ

ممبئی _ 16 اگست ( اردولیکس ڈیسک) ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف )  کانسٹیبل 33 سالہ چیتن سنگھ چودھری  جس نے مبینہ طور پر 31 جولائی کو جے پور-ممبئی سنٹرل سپر فاسٹ ایکسپریس میں سوار 4  افراد  بشمول تین مسلمانوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا پر ایک نیا  الزام عائد ہوا ہے کہ اس نے اسی ٹرین میں سوار ایک برقعہ پوش خاتون مسافر کو دھمکی دی اور اسے "جئے ماتا دی ” کہنے پر مجبور کیا۔ تفتیش کے مطابق بندوق کی نوک پر کانسٹیبل چیتن سنگھ نے برقعہ پوش خاتون سے جئے  ماتا دی کہنے پر مجبور کیا تھا مشہور انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے

 

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی)، بوریولی، جو کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، نے خاتون کی شناخت کی اور اس کا بیان ریکارڈ کیا۔ اور اسے اہم گواہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرین میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے بھی یہ پورا واقعہ قید کر لیا ہے۔

 

واضح رہے کہ کانسٹیبل چیتن سنگھ نے ٹرین میں سوار اپنے ساتھی اے ایس آئی اور ٹین مسلمانوں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا اور قتل کے بعد مسلمانوں کو بالواسطہ طور پر دھمکی دی تھی کہ ملک میں رہنا ہو تو مودی اور یوگی کو ووٹ دینا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button