این آر آئی

گیزر کے استعمال میں احتیاط برتیں۔سعودی حکام کا مشورہ

ریاض ۔ کے این واصف

گیزر کے استعمال میں بھول چوک اور بے احتیاطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ چند ماہ قبل حیدرآباد میں ایک جوان سال جوڑے کی موت ہوگئی تھی جس کا سبب گیزر بتایا گیا تھا۔

اس سلسلہ میں سعودی شہری دفاع Fire Brigade کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں بجلی کا گیزراستعمال کرنے سے قبل احتیاطی تدابیرپرسختی سےعمل کیاجائے۔ گیزرکے تھرمواسٹیٹ کو70 ڈگری سے زیادہ پرسیٹ نہ کریں۔اخبار24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع کی جانب سے موسم سرما میں پانی گرم کرنےوالے بجلی کا گیزر استعمال کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ گیزر کے سیفٹی وال کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کی جائے۔ سیفٹی وال خراب ہونے کی صورت میں اسے تبدیل کرنا ضروری ہے۔

شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما میں عام طورپرہرگھرمیں پانی گرم کرنے کے لیے گیزرکا استعمال لازمی کیاجاتا ہے تاہم احتیاط کا تقاضہ ہے کہ مقررہ ہدایات پرعمل کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جاسکے۔جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرگیزرمیں پانی کی سپلائی رکی ہوئی ہوتو اس صورت میں اس کا الیکٹریک کنکشن بند کرنا ضروری ہے خالی گیزرکو نہ چلایا جائے ۔

گیزرکے پائپ کی جانچ کسی ماہرسے کرائی جائے ۔ اگرگیزر سے نکلنے والا پانی زنگ آلود ہوتو بہتر ہے کہ جب تک پانی صاف نہ ہوجائے گیزر استعمال نہ کیاجائے اگرگیزر میں زنگ زیادہ لگ چکا ہے یا اس میں سے پانی لیک ہورہا ہوتو اسے درست کرایا جائے۔ درست کرانے کا قابل نہ ہونے کی صورت میں لیک ہونے والا گیزراستعمال نہ کیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button