نیشنل

زخمی‌سیف علی خان کو بیٹے نے آٹو میں کیا ہاسپٹل منتقل

ممبئی: بالی وڈ اداکار سیف علی خان قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے اور اس وقت ان کا ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔ انگریزی ویب سائٹس پر شائع خبروں کے مطابق سیف کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان نے انہیں ہاسپٹل پہنچایا کیونکہ حملے کے وقت ان کی گاڑی دستیاب نہیں تھی اس لیے ابراہیم اپنے والد کو آٹو رکشے میں ہاسپٹل لے گئے۔

 

یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً 2:30 بجے سیف کے باندرہ میں واقع گھر پر پیش آیا۔ جب سیف اور ان کے ارکان خاندان خانہ سو رہے تھے حملہ آور سیف کے چھوٹے بیٹے کے کری ٹیکر کے کمرے میں گھس آیا۔ اس نے حملہ آور کو دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد سیف موقع پر پہنچے اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور سیف پر حملہ کیا گیا انھیں لیلاوتی ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ اب محفوظ ہیں۔

 

پولیس نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور حملہ آور کو پکڑنے کے لیے تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ پولیس نے سیف کے گھر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا، انگلیوں کے نشانات جمع کیے اور وہاں کام کرنے والے تمام افراد سے پوچھ گچھ کی۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے فرش پالش کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی ہے۔ اسی دوران پولیس نے سات خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ ملزم کو پکڑا جا سکے۔

 

سیف پر حملے کی خبر کے بعد شوبز شخصیات نے اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کی ہیں۔ کئی مشہور شخصیات سیف سے ملنے کے لیے لیلاوتی ہاسپٹل پہنچ رہے ہیں اور اداکار شاہ رخ خان کی ہاسپٹل جاتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button