اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اکاونٹ ہولڈرس کیلئے ضروری اطلاع

نئی دہلی: سائبر جرائم پیشہ لوگ معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے دھوکہ دہی کی وارداتیں انجام دے رہے ہیں۔ مختلف طریقوں سے لوگوں کو گمراہ کرکے ان کے بینک کھاتے خالی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں اسٹیٹ
بینک آف انڈیا (SBI) کے نام پر ایک جعلی پیغام سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے۔ دھوکہ باز صارفین کو APK فائلیں بھیج رہے ہیں اور انہیں ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ ان فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے موبائل میں انسٹال کریں۔ اس
جعلی ایپ میں لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنا آدھار ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں ورنہ ان کا SBI YONO ایپ بلاک کردیا جائے گا اور اسی بہانے انھیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔اس معاملے پر مرکزی حکومت نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا ہے
کہ ایسے نقلی پیغامات اور دعوؤں پر یقین نہ کریں۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کی دھوکہ دہی والی سرگرمیوں سے محتاط رہیں اور ان پر بھروسہ نہ کریں۔



