نیشنل

ریاست بہار میں خفیہ این آر سی۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی

بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع کی گئی "اسٹیٹ وائیڈ انٹینسیو ریویژن” دراصل ایک خفیہ این آر سی ہے، جس کا مقصد ریاست کے غریب ترین لوگوں کو ووٹر لسٹ سے باہر نکالنا اور ان کی شہریت پر سوال کھڑے کرنا ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیرسٹر اویسی نے کہا کہ غریب عوام کے پاس صرف ووٹ کا حق ہی ایک طاقت ہے، جسے صرف دستاویزات کی کمی کی بنیاد پر چھینا نہیں جا سکتا۔ جن 11 دستاویزات کا تقاضا کیا جا رہا ہے، ان میں سے کئی میں تاریخ یا جائے پیدائش کا ذکر تک نہیں۔یہ عمل غیر قانونی ہے اور ریپریزنٹیشن آف پیپلز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود اپنی نگرانی میں تیار کی گئی ووٹر لسٹ پر شک کر رہا ہے۔

 

بوتھ لیول آفیسرز اور دیگر حکام کو ایسے اختیارات دیے جا رہے ہیں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ اس پورے عمل سے لوگوں کو بلیک میل اور استحصال کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔یہ منصوبہ بغیر کسی عوامی مشورے یا سیاسی جماعتوں کی رائے کے نافذ کیا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس کا مقصد صرف غریبوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

 

 

الیکشن کمیشن شہریت اور ووٹ کے حق جیسے اہم مسائل کو ایک تذبذب بھرے، بغیر تیاری کے منصوبے میں تبدیل کر چکا ہے، جو انتہائی افسوسناک اور بدنیتی پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button