جے پور کے ہاسپٹل میں بھیانک آگ لگنے سے 7 مریضوں کی موت

جے پور کے سوائن من سنگھ (SMS) ہاسپٹل میں اتوار کی رات بھیانک آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے ۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ مرنے والے مریضوں کے رشتہ داروں نے حفاظتی انتظامات کی کمی اور آگ بجھانے کے آلات کی غیر موجودگی کا الزام لگایا ہے۔
ایک مریض کے رشتہ دار پورن سنگھ نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت سلنڈر قریب موجود تھا، جس سے دھواں آئی سی یو میں پھیل گیا اور ہر کوئی خوف کے مارے بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔ کچھ لوگ اپنے مریضوں کو بچا سکے، لیکن میرا مریض کمرے میں اکیلا چھوڑا گیا۔ جب گیس پھیل گئی تو انہوں نے دروازے بند کر دیے
ایک اور رشتہ دار نریندر سنگھ نے بتایا کہ آگ لگنے کے وقت وہاں کوئی آگ بجھانے کا سامان موجود نہیں تھا۔ آئی سی یو میں آگ لگی، اور مجھے پتا ہی نہیں چلا۔ میں اُس وقت ڈنر کے لیے نیچے آیا ہوا تھا۔ کوئی بھی آلات دستیاب نہیں تھے۔ میری والدہ وہاں داخل تھیں جو حادثہ میں فوت ہوگئیں