نابالغ لڑکے کے ساتھ 2 سال تک جنسی زیادتی۔ 16 ملزمین میں 30 تا 60 سال کے سرکاری عہدیدار اور لیڈر بھی شامل

نئی دہلی: کیرالہ میں ایک وحشیانہ کیس سامنے آیا ہے۔ کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ لڑکے پر دو سال سے جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں کیسس درج کیے گئے ہیں اور سولہ افراد پر الزامات
عائد کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس میں سرکاری افسران اور مقامی سیاسی لیڈر بھی شامل ہیں۔ اب تک بارہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس باقی چار کی تلاش میں ہے۔کاسرگوڈ کے چندیرا علاقے سے تعلق رکھنے والے
لڑکے نے 2023 میں ایک ایل جی بی ٹی کیو ڈیٹنگ ایپ (گرائنڈر ایپ) پر اکاؤنٹ کھولا تھا۔ اس دوران اس کی 23 سالہ محمد افضل نامی شخص سے ملاقات ہوئی۔ دونوں کے قریب ہونے کے بعد وہ اسے باہر لے جانے لگا۔ لیکن ان دو سال کے
دوران کاسرگوڈ، کوزی کوڈ، کنور اور ایروناکلم اضلاع میں گھماتے ہوئے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ تقریباً سولہ افراد نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ تاہم جب بڑے بڑے لوگ گھر آنے لگے تو لڑکے کی ماں کو شک ہوا اور اس نے 16
ستمبر کو پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد یہ تمام تفصیلات سامنے آئیں۔ چائلڈ لائن کؤنسلنگ کے دوران لڑکے نے 2023 سے 2025 تک ہونے والی جنسی تشدد کے بارے میں بتایا۔ اس کے نتیجے میں چار اضلاع میں پوکسو ایکٹ کے
تحت سولہ کیسس درج کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جن افراد نے لڑکے کو ہراساں کیا ان کی عمر 30 سے 60 سال کے درمیان ہیں اور اب تک بارہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔