نیشنل

17 طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی۔ دہلی بابا گرفتار

نئی دہلی: دہلی کے ایک مشہور آشرم سے تعلق رکھنے والے دہلی بابا (سوامی چیتنیا نند سرسوتی) کو گرفتار کرلیا گیا جس پر جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں۔سوامی چیتنیا نند سرسوتی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں واقع "شری شاردا انسٹیٹیوٹ آف انڈیا مینجمنٹ”

 

 

کالج کی انتظامیہ کمیٹی کا رکن ہیں۔حال ہی میں اس کالج کی 17 طالبات نے پولیس سے شکایت کی کہ بابا نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بابا نازیبا زبان استعمال کرتا تھا قابل اعتراض پیغامات بھیجتا تھا اور بیرونِ ملک دوروں کے بہانے دھوکہ دیتا تھا۔تحقیقات کے دوران تقریباً

 

 

32 طالبات نے اپنے بیانات دیے جن میں سے 17 طالبات نے واضح طور پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے۔ان بیانات کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ تاہم الزامات کے بعد

 

 

بابا فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے اس کی تلاش کیلئے دھاوے اور ہفتے کی نصف شب آگرہ کی ایک ہوٹل سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button