نیشنل

این سی پی کے صدر سے مستعفی ہوجانے شرد پوار کا اعلان

ممبئی _ 2 مئی ( اردولیکس ڈیسک) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی صدر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ این سی پی سربراہ نے پارٹی کارکنوں کی میٹنگ میں  اپنے فیصلے کا انکشاف کیا۔ شرد پوار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کافی غور و فکر کے بعد کیا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہیں اور پارٹی کی ریگولر سرگرمیوں پر توجہ نہیں دے پا رہے ہیں۔ کئی علاقائی پارٹی کے قائدین نے انہیں بی جے پی مخالف اپوزیشن اتحاد کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی لیکن بیماری کی وجہ سے انہوں نے اس پیشکش سے انکار کر دیا۔

 

این سی پی صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ قومی سیاست میں اس وقت بحث کا موضوع بن گیا ہے جب اگلے سال پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اگر ان کے فیصلے پر عمل ہوتا ہے تو یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پارٹی کا اگلا صدر کون ہو گا۔ شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آیا ان کی بیٹی سپریا سولے جو کہ رکن پارلیمنٹ ہیں، چارج سنبھالیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button