نیشنل
عبوری آزادی ختم، شرجیل امام پھر تہاڑ جیل روانہ – رخصتی کے وقت جذباتی مناظر

دہلی فسادات کیس میں ماخوذ ملزم شرجیل امام 10 روزہ عبوری ضمانت کی مدت مکمل ہونے کے بعد دوبارہ تہاڑ جیل منتقل ہوگئے عدالت نے بھائی کی شادی اور ماں سے ملاقات کے لئے دس دن کی عبوری ضمانت دی تھی
شرجیل امام کی روانگی کے وقت مکان کے سامنے جذباتی مناظر دیکھے گئے جہاں انھوں نے بھائی اور چچا سے گلے لگا کر وداع پوئے ۔ان کے چچا کے مطابق خاندان اس بات پر خوش ہے کہ وہ عید کے بابرکت موقع پر گھر واپس آئے۔ انہوں نے عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اگرچہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے،
ان کے مطابق شرجیل امام بے گناہ ہیں۔واضح رہے کہ شرجیل امام دہلی فسادات سے متعلق مقدمے میں زیر حراست ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔



