نیشنل

شوال کا چاند نظر نہیں آیا – ہندوستان میں ہفتہ کو عید

ریاست تلنگانہ اور حیدرآباد دکن اور ملک کے کسی بھی حصہ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا اس لئے کل یعنی 20 مارچ کو تیسواں روزہ ہوگا اور 21 مارچ  ہفتہ کو عید الفطر منائی جائے گی۔

 

حیدرآباد 19 ـ مارچ ( محمد حسام الدین ریاض ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 29- رمضان المبارک1447 ھ جمعرات 19 مارچ 2025 ء کو حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد ( ریاست تلنگانہ ) میں منعقد ہواحضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ صاحب قبلہ نے اجلاس کی نگرانی فرمائی۔

 

ارکان کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی ـ کمیٹی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں ایاآگیا اس لئیے ہفتہ 21مارچ کو عید الفطر ہوگی نگران اجلاس اور ارکان اجلاس نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو عید کی پُر خلوص مبارکباد پیش کی ہے عیدالفطر کے اعلان کے ساتھ ہی ہندوستان کے سب ہی ریاستوں کے شہروں ‘ اضلاع اور دیگر مقامات پر عید کی آخری خریداری کے لئے مسلمانوں کا زبردست ھجوم دیکھا گیا ہے

 

ِحیدرآباد کی تاریخی اور سب سے بڑی عید گاہ میر عالم میں نماز عیدالفطر 10 بجے ادا کی جاۓ گی مسجد حج ہاؤز نامپلی میں نمازعید20-7 بجے ہوگی عامتہ المسلمیںن سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ عید گاہوں اور مساجد کو آتے وقت وضوء کرکے آئیں گرمی کی شدت کے پیش نظر کمسن بچوں کو عید گاہوں کو نہ لائیں اور ممکن ہوسکے تو اپنے ساتھ پینے کے پانی کی بوتل اور جاء نماز بھی ساتھ رکھیں مساجد اور عید گاہوں کو پہنچنے میں تاخیر نہ کریں

 

بلکہ نماز کے وقت سے پہلے موجود رہیں نماز عید کے لئے اللہ کا ذکر کرتے ہوۓ ایک راستے سے جائیں اور دوسرے راستے سے گھروں کو واپس ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button