اسپشل اسٹوری

شیخ حسینہ کو ہندوستان میں کپڑوں کی خریدی کیلئے پیسے کم پڑگئے!

نئی دہلی: بنگلہ دیش میں حالات اب بھی قابو سے باہر نظر آرہے ہیں اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ غازی آباد کے ہندن ایئربیس پر ہیں۔ انہیں سیف ہاؤس میں محفوظ رکھا گیا ہے لیکن اب جو خبریں سامنے آ رہی ہیں ان کے مطابق شیخ حسینہ کی حالت ٹھیک نہیں ہے،ان کے پاس اتنی رقم بھی نہیں ہے۔

 

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ جب ہندوستان پہنچی تو ان کے پاس ضروری اشیاء نہیں تھیں۔ انھیں اپنے اور اپنی بہن کے لیے بھی کچھ کپڑے خریدنے تھے۔ اس وجہ سے اس نے کچھ شاپنگ ہندن ایئر بیس پر واقع شاپنگ کامپکس میں ہی کی۔ حیران کن بات یہ تھی کہ بل 30 ہزار روپے ہوا اور شیخ حسینہ کے پاس پیسوں کی کمی تھی، دراصل حسینہ کے پاس ہندوستانی کرنسی میں زیادہ رقم نہیں تھی اسی لیے انہیں باقی رقم بنگلہ دیشی کرنسی میں ادا کرنی پڑی۔

 

واضح رہے کہ جس وقت شیخ حسینہ بنگلہ دیش چھوڑ رہی تھیں ان کے پاس وقت بہت کم تھا۔ فوج نے انہیں ملک چھوڑنے کے لیے صرف 45 منٹ کا وقت دیا تھا جس کی وجہ سے سابق وزیر اعظم اپنے ساتھ کوئی اہم سامان نہیں لے جا سکیں ۔ تاہم اس مرتبہ شیخ حسینہ تنہا ہندوستان نہیں آئی ہیں، ان کا معاون عملہ ان کے ساتھ ہے۔ فی الحال حسینہ کچھ دن مزید ہندوستان میں رہ سکتی ہیں۔ وہ برطانیہ جانے کی کوشش ضرور کر رہی ہیں لیکن وہاں کے راستے ابھی کھلے نظر نہیں آتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button