نیشنل
بالی ووڈ ڈائیرکٹر روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ

ممبئی: بالی ووڈ ڈائریکٹر روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر رات 12:40 بجے ایک نامعلوم نوجوان نے فائرنگ کی۔
موٹر سائیکل پر آئے حملہ آور نے چھ راؤنڈ فائر کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی جگہ سے پولیس نے پانچ مستعمل کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کی تلاش کے لیے پولیس نے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس واقعے میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ واقعے کے وقت روہت شیٹی گھر میں موجود تھے
یا نہیں اس کی ابھی تصدیق ہونی باقی ہے۔ فی الحال اس واقعے کی تفتیش جاری ہے۔ اس واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔



