نیشنل

اترپردیش میں تمام تعلیمی اداروں میں ’وندے ماترم‘ کا گانا لازمی — چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

یوپی میں تمام تعلیمی اداروں میں ’وندے ماترم‘ کا گانا لازمی — یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

 

اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کا گانا لازمی قرار دیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے

 

جب قومی گیت کے ایک حصے کو لے کر سیاسی تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ وزیراعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ 1937 میں ’’وندے ماترم‘‘ کے اہم بند نکال دیے گئے تھے، جس سے تقسیم کی بنیاد پڑی۔

 

گورکھپور میں ’ایکَتا یاترا‘ (اتحاد مارچ) سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ قدم شہریوں میں بھارت ماتا اور مادرِ وطن کے تئیں عقیدت اور فخر کے جذبات کو مزید مضبوط کرے گا

 

۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم قومی گیت ہے، اس کے لئے ہر شہری کے دل میں احترام ہونا چاہیے۔ ہم اسے اترپردیش کے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں لازمی بنائیں گے۔‘

 

دوسری جانب کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا یہ الزام کہ 1937 میں قومی گیت کے اہم حصے حذف کئے گئے تھے،

 

حقائق کے منافی ہے اور ملک میں تقسیم جیسی ذہنیت کو ہوا دیتا ہے۔ مودی نے کہا تھا کہ اسی طرح کی ’’تقسیمی سوچ‘‘ آج بھی ملک کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button