نیشنل

تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت متعدد ریاستوں میں اپریل سے ایس آئی آر کا نفاذ

تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت متعدد ریاستوں میں اپریل سے ایس آئی آر کا نفاذ ہوگا۔مرکزی الیکشن کمیشن کے سکریٹری نے ریاستی انتخابی حکام کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) سے متعلق تمام ابتدائی تیاریاں جلد از جلد مکمل کی جائیں

 

، تاکہ اپریل کے مہینے میں اس عمل کا باقاعدہ نفاذ یقینی بنایا جا سکے۔ہدایت کے مطابق ایس آئی آر کا نفاذ تلنگانہ اور آندھرا پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا جائے گا۔ ان میں اروناچل پردیش، چنڈی گڑھ، دادرا نگر حویلی، دامن و دیو، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، لداخ، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، دہلی، اڈیشہ، پنجاب، سکم، تریپورہ اور اتراکھنڈ شامل ہیں

 

۔مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ایس آئی آر کے مؤثر نفاذ کے لیے ریاستی سطح پر تمام انتظامی اور تکنیکی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ انتخابی فہرستوں کی تازہ کاری کا عمل شفاف اور منظم انداز میں انجام دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button