سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی

حیدرآباد ۔ملک کی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی درج کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں ان دھاتوں کی قیمتیں معمولی حد تک گھٹ گئی ہیں۔
حیدرآباد مارکیٹ میں جمعہ کے روز 24 کیرٹ خالص سونے کی قیمت 10 گرام کے لیے 1,58,000 روپے رہی جو جمعرات کے مقابلے میں تقریباً 1,600 روپے کم ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت 1,39,650 روپے درج کی گئی۔۔ (حیدرآباد میں سونا، چاندی کی قیمت)
دوسری جانب ایک کلو چاندی کی قیمت 2,60,000 روپے رہی۔عالمی منڈی میں بھی ان دھاتوں کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ ایک اونس سونے کی قیمت 4,864 ڈالر جبکہ ایک اونس چاندی کی قیمت 74 ڈالر پر برقرار ہے۔
ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں مارچ ڈیلیوری کے معاہدے کے تحت چاندی کی قیمت میں 2 فیصد کمی ہوئی ہے اور فی کلو قیمت 2.38 لاکھ روپے کے آس پاس ہے۔وہیں اپریل ڈیلیوری کے لیے سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 1.52 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔



