نیشنل

13 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی – چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کا اعلان

آندھرا پردیش اسمبلی کے اجلاس جاری ہیں۔ جمعہ کے دن اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ  پر بحث کے دوران چیف منسٹر  چندرا بابو نائیڈو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کے لئے پُرعزم ہے کہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچوں کو محفوظ رکھا جائے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکنالوجی کو ذاتی فائدے اور مثبت مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے تو اس سے حیرت انگیز نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، لیکن اگر اسی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا جائے تو یہ تباہی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

 

چیف منسٹر نے بتایا کہ یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی جائے۔ اس سلسلے میں حکومت آئندہ 90 دنوں کے اندر ایک پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا کی رسائی سے دور رکھا جا سکے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ 13 سے 16 سال کے درمیان عمر رکھنے والے بچوں کے معاملے میں کیا اقدامات کئے جائیں، اس پر ماہرین اور متعلقہ طبقات سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button