نیشنل

اڈیشہ اسمبلی کے لئے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون صوفیہ فردوس

نئی دہلی _ 9 جون ( اردولیکس ڈیسک) اڈیشہ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلم خاتون صوفیہ فردوس منتخب ہوئی ہے۔ صوفیہ فردوس نے کانگریس پارٹی کی جانب سے کٹک اسمبلی سے کامیابی حاصل کی۔ صوفیہ فردوس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پورن چندر مہاپاترا کے خلاف 8001 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

صوفیہ فردوس کون ہیں؟

صوفیہ فردوس کی عمر 32 سال ہے۔ ان کے والد محمد مقیم کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تک محمد مقیم کٹک سے کانگریس ایم ایل اے کے طور پر رہے۔ لیکن ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات عائد ہونے پر انھیں اسمبلی کے لئے نااہل قرار دیا گیا۔جس کے بعد کانگریس پارٹی نے باپ کی جگہ بیٹی صوفیہ کو ٹکٹ دیا ہے۔

 

فردوس نے کلنگا انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی سے سیول انجینئرنگ میں بی ٹیک مکمل کیا۔ انہوں نے 2022 میں آئی ایم بی، بنگلور سے ایگزیکٹو جنرل مینجمنٹ پروگرام مکمل کیا۔

 

2023 میں، وہ کنفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (CREDAI) بھونیشور چیپٹر کی صدر منتخب ہوئیں۔ انہوں نے کریڈائی خواتین ونگ کے مشرقی زون کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

 

CII – انڈین گرین بلڈنگ کونسل (IGBC) بھونیشور چیپٹر کے شریک چیئرمین اور INWEC انڈیا کے بنیادی رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کی شادی صنعتکار شیخ معراج الحق سے ہوئی ہے۔

 

وہ اوڈیشہ کی پہلی خاتون چیف منسٹر نندنی ستپاتھی کے نقش قدم پر چل رہی ہیں جنہوں نے 1972 میں اسی حلقے کی نمائندگی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button