بیٹا دسویں جماعت میں ہوا فیل ماں باپ نے منایا جشن

بنگلورو: ایک طالبعلم دسویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہو گیا۔ اس کے دوستوں نے اس کا خوب مذاق اُڑایا لیکن اس کے والدین ذرا بھی مایوس نہیں ہوئے۔ بلکہ اپنے بیٹے کی ناکامی کو بڑے جوش و خروش سے منایا۔ انھوں نے اپنے بیٹے
کو دوبارہ کوشش کر کے کامیابی حاصل کرنے کی ہمت دی۔ یہ واقعہ کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں پیش آیا۔باسویشور انگلش میڈیم اسکول کے طالبعلم "ابھشیک” دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں ناکام ہو گیا۔ وہ چھ مضامین میں فیل ہو گیا جملہ 625 نمبروں میں سے اسے صرف 200 نمبر حاصل ہوئے۔
ابھشیک کے تمام مضامین میں فیل ہونے پر اس کے دوستوں نے اس کا مذاق اُڑایا لیکن اس کے والدین نے نہ تو اسے ڈانٹا، نہ مارا، اور نہ ہی اس کی توہین کی بلکہ انہوں نے اسے حوصلہ دینے کی کوشش کی۔ امتحان میں اس کی ناکامی
کو خوشی کے طور پر منایا۔ ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایک کیک کاٹا گیا جس پر ابھشیک کا نام اور اس کے حاصل کردہ نمبر درج تھے اور پھر وہ کیک ابھشیک کو کھلایا گیا۔ والدین نے اس سے کہا:”تم امتحان میں ناکام ہو
سکتے ہو، مگر زندگی میں نہیں۔ تم دوبارہ کوشش کرو گے اور کامیابی حاصل کرو گے۔”دوسری جانب ابھشیک اپنے والدین کے اس رویے سے جذباتی ہو گیا۔ اس نے کہا:
"اگرچہ میں امتحان میں فیل ہو گیا، لیکن میرے گھر والوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔ میں دوبارہ امتحان دوں گا، پاس ہوں گا اور زندگی میں کامیاب بنوں گا۔”
امتحان میں ناکام ہونے والے طلبہ اور ان کے والدین کے لیے یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔