نیشنل

اندھراپردیش کے تلگو خاندان کا داماد امریکہ کا نائب صدر منتخب

حیدرآباد -7 نومبر ( اردو لیکس ) ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی ٹرمپ دوسری بار امریکہ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے جا رہے ہیں۔ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے نائب صدر کی حیثیت سے جے ڈی وینس کو منتخب کیا گیا ہے

 

۔ اس موقع پر ٹرمپ نے نائب صدر کے امیدوار سینیٹر جے ڈی وینس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ سب سے پہلے میں جے ڈی وینس کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اب میں انہیں نائب صدر منتخب ہونے والے جے ڈی وینس کہہ سکتا ہوں۔ اسی طرح جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

ٹرمپ نے جے ڈی وینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی اہلیہ اوشا کا تعلق ایک تلگو خاندان سے ہے۔ اوشا چلکور آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے اُیورو سے تعلق رکھتی ہیں۔

 

ان کے والدین بھارت سے امریکہ جا کر وہاں مقیم ہو گئے تھے۔ اوشا چلکور کی پیدائش اور پرورش کیلی فورنیا کے سان ڈیاگو علاقے میں ہوئی۔ اوشا اور جے ڈی وینس نے پہلی بار ییل یونیورسٹی میں ملاقات کی اور 2014 میں ان کی شادی ہوئی۔ یہ شادی ہندو روایات کے مطابق انجام پائی۔ ان کے تین بچے ہیں۔

 

جے ڈی وینس نے امریکی میرین کور میں خدمات انجام دیں اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی اور ییل لا یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ اس کے علاوہ، وہ کئی کاروبار بھی کر رہے ہیں۔ وینس 2022 میں پہلی بار امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے۔ اوشا چلکور نے اوہائیو سے سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابی مہم میں شوہر کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button